بیجنگ کا2021میں 1ہزارہیکٹر ویٹ لینڈ میں شامل کرنے کافیصلہ

Feb 18, 2021

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے رواں سال ماحولیاتی تحفظ کی اپنی کوششوں کوفروغ دیتے ہوئے 1ہزار ہیکٹر ویٹ لینڈ کو بحال کرنے کا ہدف مقررکیاہے۔بیجنگ باغبانی وہریالی بیوروکے مطابق چینی دارالحکومت نے گزشتہ5سالوں کے دوران11ہزارہیکٹرزویٹ لینڈ شامل کی ہے جس سے اس کی ویٹ لینڈ کا کل علاقہ 58 ہزار 700 ہیکٹرزہوگیا ہے۔ بیورو نے کہاہے کہ شہرکی جانب سے اپنے قدرتی ماحول کامنظم اندازمیں انتظام کرنے کیلئے اپنی شجرکاری مہم میں ویٹ لینڈکی بحالی شامل کرنے کے بعدبیجنگ نے گزشتہ5سالوں کے اندر6ویٹ لینڈپناہ گاہیں اور12ویٹ لینڈ پارکس تعمیرکی ہیں۔تازہ ترین سروے کے مطابق شہرکی ویٹ لینڈزکل زمینی رقبہ کے3.6فیصدپرمحیط ہے اوریہ27ہزار900 ہیکٹرز قدرتی ویٹ لینڈپرمشتمل ہے جس میں دریا،جھیلیں، دلدل شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ 30ہزار800ہیکٹرز مصنوعی ویٹ لینڈبھی ہیں۔

مزیدخبریں