نیوزی لینڈکاافغانستان کے اندراپنی تعیناتی2021میں ختم کرنے کافیصلہ

ویلنگٹن(شِنہوا)وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ دفاعی افواج(این زیڈ ڈی ایف)کی افغانستان میں تعیناتی مئی2021میں ختم کردی جائے گی۔آرڈرن نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ نیوزی لینڈ دفاعی افواج کی افغانستان میں20سال تک موجودگی کے بعد اپنی تعیناتی ختم کرنے کا وقت آگیاہے۔آرڈرن نے کہا کہ افغانستان میں تعیناتیاں ہماری تاریخ کے سب سے طویل دورانیہ کے لیے رہی ہیں اورمیں چاہتی ہوں کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے نیوزی لینڈ کے10 شہریوں اورنیوزی لینڈ دفاعی افواج اور دیگر اداروں کے3ہزار500 اہلکاروں کی خدمات تسلیم کی جائیں،ان کی جانب سے تنازعہ کو امن میں تبدیل کرنے کا عزم ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔وزیرخارجہ نانائیاماہوٹانے کہاکہ اگرچہ حالات پیچیدہ ہیں، بین الافغان امن عمل افغانستان کو مستقل سیاسی حل کا بہترین موقع فراہم کرتاہے۔ماہوٹانے کہاکہ نیوزی لینڈنے افغانستان میں اپنی تعیناتی2021میں ختم کرنے کے فیصلے پر اپنے کلیدی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے جن کے ساتھ ہم نے گزشتہ20سالوں کے دوران بہت گہراتعاون کیاہے۔وزیردفاع پینی ہینارے نے کہا کہ موجودہ تعیناتی میں نیوزی لینڈ دفاعی افواج کے6اہلکار شامل ہیں،3اہلکارافغانستان قومی فوجی افسراکیڈمی میں اور3 نیٹو ریزولوٹ سپورٹ مشن کے صدرمقام میں تعینات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن