جہلم(نامہ نگار)درخت زمین کا زیور اور فطرت کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں ، درختوں کا وجود نہ صرف ماحول میں خوبصورتی پیدا کرتا ہے بلکہ فضاء کو لطیف ، صحت بخش اور تروتازہ بناتا ہے ، یادر ہے کہ شجر کاری کی ضرورت و اہمیت بلاشبہ ایک لازمی امر بن چکی ہے ، درخت فضائی آلودگی اور کثافت کے خلاف ایک ایسا قدرتی عطیہ ہیں جس کا ادراک بہت کم لوگوں کو ہے ، ان خیالات کا اظہارڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے شجرکاری مہم کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں بہت بڑی رکاوٹ ماحولیاتی آلودگی ہے ، آج کے ترقی یافتہ اور سائنٹفک دور میں انسان کو نہ صرف صاف ستھرہ ماحول میسر ہونا ضروری ہے بلکہ صاف ستھری آب و ہواکا ہونا بھی لازمی ہے ، بلا شبہ ماحول اور آب و ہوا کے مطابق لگائے جانے والے پھولدار ، پھلدار، سایہ دار درخت علاقے کی خوبصورتی ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور تازگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے کہا کہ درخت کائنات کے حسن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ، درخت فاصلے پر ہوں یا جھنڈ کی صورت میں موجودہوں، دیکھنے والوں کی آنکھوں کو تروتازگی مہیا کرتے ہیں۔
درخت زمین کا زیور ، فطرت کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں ، سدھیر مغل
Feb 18, 2021