اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں با اثر طبقات کی ناجائز تجاوزات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ذارئع کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد کلب کی جانب سے پولو کلب کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس کے ملحقہ پولو کلب میں عام شہریوں کا داخلہ بند کرنا مناسب نہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ سیکرٹری کو اسلام آباد کلب کی تجاوزات ہٹوانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی اسلام آباد سے سینٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ ان کے مقابلہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان سے کہا گیا کہ وہ پارٹی ارکان کے ساتھ ذاتی مراسم کی بنیاد پر اپوزیشن کے ارکان سے بھی ووٹ مانگیں، وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔