بس اور 3ٹرک آپس میں ٹکرائے گئے دیگر حادثات میں 4افراد جاں بحق

ملتان‘ میلسی‘ میاں چنوں‘ محسن وال‘ سرائے سدھو‘ اڈا لاڑ (کرائم رپورٹر‘ نمائندوں سے) میاں چنوں میں ایک بس اور تین ٹرک آپس میں ٹکرا  گئے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ایچ بلاک کا رہائشی 30سالہ احتشام اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ سوفٹی کے قریب سامنے سےآنے والی تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر احتشام کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ،احتشام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ دوسرے زخمی جس کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ریسکیو1122نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اشفاق کی حالت سیریس بتائی جاتی ہے ،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ میلسی میں  کہروڑ پکا روڈ پر بستی صدیق آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والا کیری ڈبہ سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 25سالہ نوجوان عدیل عباس شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے  ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستے میں دم توڑ گیا۔گزشتہ روز تھانہ سرائے سدھو کی حدود چوپرہٹہ بستی اختر آباد کا رہائشی  نوجوان فرحان سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ورثا نے لاش تھانہ سرائے سدھو کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا  کیونکہ چند روز قبل بھی اسی طرح کے واقعہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے ایک عورت کو رونڈ ڈالا تھا پولیس تھانہ سرائے سدھو نے مبینہ رشوت کے عوض موقع پر گرفتار ڈرائیور کو رہا کردیا ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مک مکا کرکے ایسے واقعات میں معافی تلاقی کرواکے معاملہ دبا دیتی ہے  موجودہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والا ماں باپ کا اکلوتا تھا مظاہرین نے ڈی پی او  خانیوال سے ذاتی دلچسپی لے کر معاملہ کو دیکھنے کا مطالبہ کیا۔ اڈالاڑ سے شجاعباد روڑ  پل 7 فیض کے قریب  موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث  سامنے سے آتے ہوئے  نجی کمپنی کے منی ٹرک  سے جاٹکرائی جسکے باعث محمد بلال ،محمد مجیب شدید زخمی جبکہ زونیرا 5 سالہ زنیرہ بی بی موقع پرہی  جاں بحق ہوگئی یہ  ڈھورے والا قصبہ مڑل کے رہائشی تھے  سے ہے جو اڈا لاڑ جارہے تھے ریسکیو1122نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شدیدزخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا تاہم   تھانہ بستی ملوک پولِیس چوکی لاڑ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ میاں چنوں نیشنل ہائی وے نزد سمال انڈسٹری گیٹ شدید دھند کے باعث مسافر بس اور 3ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے باعث بس میں سوار ڈرائیور سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،جبکہ حادثے اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن