چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کل دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے 

ملتان(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کل دو روزہ دورہ پر ملتان پہنچیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان آمد پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ چیف جسٹس بار وفود اور جنوبی پنجاب کے وکلاء  سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ بار کے سالانہ عشائیہ میں بھی متوقع طور پر شرکت کریں گے۔دورہ کے دوران انہیں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن