ملتان (نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا 02 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 443 ہو گئی زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ،10 مریضوں کی حالت تشویشناک 02 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے ،شبہ میں 12مریض زیر علاج ہیں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی رہائشی 65 سالہ گلشن آرا اور نگینہ منظور نے دم توڑ دیا ۔طبی عملے میں موجود کرونا ویکسین کے حوالے سے خدشات کم کرنے کیلئے چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر معالج ڈاکٹر ساجد اختر اور ڈاکٹر راو آصف سمیت دیگر نے گزشتہ روز اپنا تصدیکی کوڈ موصول ہونے پر کویڈ 19 کی ویکسین لگوائی،اس حوالے سے ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر زاہد ڈاکٹر ساجد اختر ڈاکٹر راو آصف سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین سے متعلق پراپیگنڈہ کو نظر انداز کرتے ہوئے لازمی ویکسین کروائیں تاکہ اس موذی وائرس سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مشتبہ مریضوں کی ٹیسیٹنگ کے لئے جنوبی پنجاب میں قائم کردہ بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹریوں کو فعال کر دیا گیا ،ایک لیبارٹری رحیم یار خان اور ایک ڈی ایچ کیو ملتان میں قائم کی گئی تھی،ایک ماہ کی قلیل مدت میں سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی کاوشوں سے بی ایس ایل تھری لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔