لاہور( کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ سٹیل یونٹس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں100سٹیل یونٹس سیلز ٹیکس نیٹ میں غیر رجسٹرڈ نکلے ، سٹیل یونٹس بند روڈ ، بھینی روڈ، کرول گھاٹی ، ملتان روڈ پر قائم ہیں ،غیر رجسٹرڈ سٹیل یونٹس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ بجلی کے بلز سے پروڈکشن اور سیلز ٹیکس چوری کا تخمینہ لگا یا جائے گااور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔کارپوریٹ ٹیکس آفس میں سیلز ٹیکس نیٹ میں 300سٹیل ملز رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹریشن کے باوجود سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
ایف بی آر نے 100غیر رجسٹرڈ سٹیل یونٹس کونوٹسزجاری کر دیئے
Feb 18, 2021