گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں گیس لائن میں لیکیج کا معاملہ سوئی نادرن نے مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابقجی ٹی روڈ بائی پاس کے نزدیک 16 انچ قطر پائپ لائن میں لیکیج ہوئی ہے، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے علاقوں میں گیس پریشر متاثر ہوسکتا ہے۔، شریف پورہ ، باغبان پورہ، دھولے، ماڈل ٹان وغیرہ کے علاقوں میں بھی گیس پریشر متاثر ہوسکتا ہے متعلقہ ٹیمز نے متاثرہ گیس لائن پر ہنگامی بنیادوں پرمرمتی کام کا آغاز کردیا ہے، صورتحال کو معمول پر آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔