چیئر مین انجمن تاجران میٹل سکریپ نے صدرکو عہدے سے فارغ کر دیا

Feb 18, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئر مین انجمن تاجران میٹل اسکریپ گوجرانوالہ شیخ عظیم ودیگر کابینہ نے اختیارات سے تجاوز کر نے پر صدرکو عہدے سے فارغ کر تے ہوئے نئی باڈی کا علان کر دیا جس میں صدر عثمان بابر چوہان ، سینئر نائب صدر میاں صہیب ،نائب صدور محسن بٹ ، حاجی ثاقب ، جنرل سیکرٹری فاروق احمد ،انفارمیشن سیکرٹری محمد ادریس اور مشیر اطلاعت ارحم احمد کو نامزد کیا گیا اس موقع پر وائس چیئر مین میٹل سکریپ ایسوسی ایشن ناصر جبار ہیرا نے کہاکہ علامہ عزیز انصاری کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور ایسوسی ایشن کوساخت کو  نقصان پہنچانے کی وجہ سے کونسل باڈی نے مشترکہ فیصلے کے بعد انہیں صدارت کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ  گزشتہ روز چیمبر آف کامرس میں منعقد کی گئی حلف برداری کی کوئی حثیت نہیں ہے آج باڈی کونسل نے سابقہ باڈی کو تحلیل کر کے نئی باڈی تشکیل دی ہے۔ جس کے مطابق نو منتخب باڈی میں چیئر مین شیخ عظیم ، وائس چیئر مین ناصر جبار ہیرا ، صدر عثمان بابر چوھان، سینئر نائب صدر میاں صہیب ، نائب صدر محسن بٹ ، نائب صدر حاجی ثاقب ، جنرل سیکرٹری فاروق احمد ، انفارمیشن سیکرٹری محمد ادریس اور مشیر اطلاعات ارحم احمدشامل ہیں نو منتخب باڈی کی حلف برداری تقریب میں وائس چیئر مین پاک یوکے بزنس کونسل عطا  فرید چوہدری اور فیڈریشن میں بزنس مین پینل کے وائس چیئر مین شیخ اسلم نے عہدیداروں سے حلف لیا اور نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے پھلوں کے ہار پہنائے ۔

مزیدخبریں