کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2440928ہو گئیں

Feb 18, 2021 | 11:33

ویب ڈیسک

 مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2440928ہو گئیں، مصدقہ کیسز11کروڑ4لاکھ30ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں502544ہو گئیں ،کیسز2کروڑ84لاکھ 53ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 156038ہو گئیں ،کیسز1کروڑ9لاکھ49ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں ہلاکتیں81446ہو گئیں ، کیسز41لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں اموات2لاکھ42ہزار 178ہو گئیں،متاثرین کی تعداد99لاکھ79ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں118933ہوگئیں،کیسز40لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 83122 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد35لاکھ 14ہزار سے تجاوز کر گئے ۔سپین میںاموات66316ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 31لاکھ7ہزار سے بڑھ گئی۔اٹلی میںہلاکتیں94540ہو گئیں ،کیسز27لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے ۔ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 53 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 64 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

مزیدخبریں