آب زمزم کی صفائی کے لیے بالائے بنفشی شعاعوں کا استعمال

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل مشعل المطرفی نے کہا ہے کہ آب زم زم کو بالائے بنفشی شعاعوں کے ذریعے جراثیم سے صاف کیا جاتا ہے۔

ذرائع   کے مطابق مشعل المطرفی نے آب زم زم کی صفائی آپریشن کے حوالے سے بتایا کہعمرہ اور حج زائرین کو صاف ستھرا آب زمزم فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ مربوط نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ آب زمزم کے سٹیشنوں کے آلات اور سازو سامان کی اصلاح و مرمت کی جاتی ہے۔ یہ کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے، جس کی نگرانی تربیت یافتہ منتخب انجینیئر اور تکنیکی کارکن کرتے ہیں۔المطرفی نے بتایا کہ آب زمزم بالائے بنفشی شعاعوں کے یونٹوں سے گزارا جاتا ہے۔

اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر اس میں کوئی خدانخواستہ بیکٹریا یا وائرس ہوتا ہے تو اس شفاف اور موثر نظام کے ذریعے ان کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کلو واٹ بجلی 12000 آب زمزم کے گیلن کی صفائی میں خرچ ہوتی ہے۔ بالائے بنفشی شعاعوں کے ذریعے صفائی کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آب زمزم کا نہ تو ذائقہ تبدیل ہوتا ہے، نہ رنگ اور نہ ہی اس کی فطری مہک پر کوئی فرق پڑتا ہے۔معاون ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ آب زمزم کو ہر طرح سے صاف رکھنے کے لیے متعدد انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن