( ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک

Feb 18, 2021 | 16:08

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہد اللہ کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان دسمبر 2020ء میں شدید علیل ہوگئے تھے جن کو اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کر ایا گیا ،سینیٹر مشاہداللہ خان اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گذشتہ رات ان کی طبیعت بگڑگئی اور وہ حالق حقیقی سے جاملے ،سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا،سردار ایاز صادق، مصدق ملک ، جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان ، پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں