وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سینیٹر مشاہد اللہ کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے.