وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں4 مریض انتقال کرگئے جبکہ361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور659افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10863 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3.3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4267 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک2914327نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور255038کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید659مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد238030ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت12741مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12286 گھروں میں ،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور445 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 406 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے55مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 361 نئے کیسز میں سے210 کا تعلق کراچی سے ہے ،جن میں ضلع شرقی 62، ضلع وسطی 49،ضلع جنوبی 34، ملیر 32،ضلع غربی 25 اورکورنگی میں سے 8 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں .اسی طرح حیدرآباد 32،میرپور خاص 14، کشمور13، بدین 11،مٹیاری 10،شہید بے نظیر آباد 9، لاڑکانہ 8، گھوٹکی 7،جیکب آباداور ٹنڈو محمد خان6۔6،سانگھڑ 4، قمبر،سجاول،ٹنڈو الہیار، نوشہروفیروزاور خیرپور 3۔3، دادواور شکارپور میں سے 1۔1کیسزسامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔