آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیرنے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکوٹری صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ آرمی چیف نے عالمی فورمز پر حمایت پر چین کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے دفاع اورسیکورٹی شعبہ میں تعاون پر چین کے کردار کو سراہا۔ جنرل باجوہ نے کہاکہ راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی۔ چینی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کوسراہا۔