کرونا : مزید 40 جاں بحق ، 2870 نئے مریض ، مثبت شرح 5.55 فیصد ریکارڈ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، سندھ میں 5 لاکھ 61 ہزار 683، خیبرپی کے میں 2 لاکھ 13 ہزار 21، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 677 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کرونا کیسز میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایک کروڑ 60 لاکھ کیسز سامنے آئے اور 75 ہزار اموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ ہفتے کرونا کے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز سامنے آئے اور 75 ہزار اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مغربی بحر الکاہل کے ممالک میں ہفتہ وار کیسز میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ 37 فیصد کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...