تیرانا(شِنہوا)البانیہ کی آئینی عدالت نے صدر ایلیر میٹا کے مواخذے کو منسوخ کر دیا ہے،حکمران سوشلسٹ پارٹی نے ایلیرمیٹا پر ملکی آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔آئینی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے کہ ایلیرمیٹا نے ملک کے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی اور پارلیمنٹ کی طرف سے ان کا مواخذہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔عدالتی فیصلے میں ایلیرمیٹا کو جولائی میں ان کا مینڈیٹ ختم ہونے تک اپنے عہدے پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔گزشتہ سال 9 جون کو منعقد ہونیوالے پارلیمنٹ کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں قانون سازوں نے صدر کے مواخذے کے حق میں 104 اور مخالفت میں 7 ووٹ ڈالے تھے۔اشتراکی قانون سازوں نے ایلیرمیٹا پر ملک میں نفرت اور تشدد کو ہوا دینے، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے، سرکاری اداروں میں مداخلت اور دھمکانے، ملک کی شبیہ، ساکھ اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ 25 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی کھل کر حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔