یونیورسٹی آف سرگودھا میں چینی  لالٹین فیسٹیول کا جشن 

Feb 18, 2022

  اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ )  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز (پی آئی  سی ایس) اور یونیورسٹی آف سرگودھا  کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر  چینی نئے سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لالٹین فیسٹیول کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کا مقصد طلباء  کو چینی روایات اور ثقافت سے متعارف کرانا  ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر پی آئی سی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان، ڈائریکٹر،چینی زبان کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پی آئی سی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان نے طلباء  پر زور دیا کہ وہ چینی زبان سیکھیں،  یہ انہیں چین اور پاکستان میں روزگار اور اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرے گا۔ گوادر پرو  کے مطابق انہوں نے کہا کہ زبان سیکھنے سے فاصلوں کو پر کیا جائے گا اور دو قوموں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی اہم دوست ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھیں تاکہ پاک چین دوستی اور تعاون مزید گہرا ہو۔ مزید برآں، تہوار کے دن کی سرگرمیوں جیسے سرخ رنگ کے کاغذی لالٹین تیار کرنا، پہیلیاں بوجھنا ، اور روایتی چینی کھانا 'یوان شیاو' یا ' تانگ یوان جو خاندانی مکمل اتحاد اور خوشی کی علامت ہے، یہ سرگرمیاں    طلبا میں متعارف کرانے کے لیے تقریب کے حوالے سے وسیع معلوماتی  پوسٹرز پر آویزاں کیئے گئے۔

مزیدخبریں