قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس،قبائلی علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ناکافی اقدامات پر تحفظات 

Feb 18, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس کنوینر سینیٹر ہدایت اللہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا، کمیٹی نے فاٹا و دیگر قبائلی علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ناکافی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری ہیلتھ، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس ، آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ اوردیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا  ۔کمیٹی نے آئندہ میٹنگ میں ضم شدہ علاقوں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او کی اہلیت اور ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اجلاس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وزارت خزانہ کے حکام، سیکریٹری سیفران ، سپیشل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پی کیاور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام  نے شرکت کی۔کمیٹی اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع میں بڑھتے مسائل،پچیسویں آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کی طرف سے فاٹا کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے معاملات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

مزیدخبریں