مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین چلانے  کیلئے 30 آسامیوں پر 28 ہزار خواتین نے درخواست دیدی

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈرائیورز کی آسامی کیلئے 28 ہزار خواتین نے درخواست دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیور کی 30 آسامیوں کے اشتہار کے جواب میں 28 ہزار خواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔ منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اور مدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کو ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...