لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، قاری ریاض ہزاروی ، شیخ محمد نواز قادری، پیر سیف اللہ نقشبندی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت فوری واپس لے بصورت دیگر احتجاج عوام کا حق ہے۔پیڑولیم مصنوعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی بد ترین کرپشن کی دلیل ہے۔حکمران طبقہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب اور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے۔عوام حقیقی انقلاب کی طرف نکل رہے ہیں۔