مدت پوری کرینگے ، اسمبلی صدارتی نظام کیلئے قانون سازی کر ہی نہیں سکتی : قاسم سوری 

اسلام آباد (شاہزاد انور فاروقی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہراسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ الیکشن جیت کر اقتدار میں آنے والی جماعت اپنے منشور پرعملدرآمد کرسکے، موجودہ اسمبلی صدارتی نظام کیلئے قانون سازی کر ہی نہیں سکتی اس لئے یہ بحث ہی غلط ہے،پارلیمانی جمہوریت میں وزیراعظم با اختیار ہوتا ہے۔ برطانیہ نے کرکٹ ایجاد کی لیکن نیوٹرل ایمپائر کا ویژن عمران خان نے دیا، ہمیں بھی اپنے الیکشن نیوٹرل کرا کے اس کے نتائج ماننے چاہئیں، ای وی ایم کے استعمال سے نیوٹرل نتائج ملیں گے۔ مہنگائی کی لہر کے باوجود زیارت اور دیگر سیاحتی مقامات پر رش بڑھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یکساں نظام تعلیم،70 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور ہرپاکستانی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا ''دو نہیں ایک پاکستان'' کی عملی تعبیریں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین پاکستان کی زرعی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، ریکوڈک کے معاملے میں کیس ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو جرمانے کی کثیر رقم کی ادائیگی سے بچایا۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے دفتر میں نوائے وقت سے خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت تو نہیں ہے لیکن اس کے باوجود خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے زینب الرٹ بل، ایف اے ٹی ایف بل، خواتین کی جائیداد میں وراثت کا بل منظور کراکے قانون سازی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ہی چل سکتا ہے، اس سسٹم میں وزیراعظم بااختیار ہوتا ہے اور عوام کو ڈیلیور کر سکتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مہنگائی انٹرنیشنل مسئلہ ہے، پٹرول کی قیمت عالمی سطح پر بڑھی ہے، پاکستان پٹرول، گیس، خوردنی تیل اور ساری دالیں بھی امپورٹ کرتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بڑ ھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی احساس ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی معاشی دبائو ہے تاہم عوام کے حالات اتنے بھی خراب نہیں، سیاحتی مقامات پر رش سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی پیسہ بچانے کیلئے سادگی کی ہدایت کی جس کی وجہ سے ہم سرکاری پیسے کی بجائے اپنی جیب سے انٹرٹیمنٹ کا خرچہ اٹھاتے ہیں قومی اسمبلی نے اپنے بجٹ میں سے ایک ارب 45 کروڑ روپیہ واپس خزانے میں بھیجا قاسم خان سوری نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کو حکومت ملی تو ملک دیوالیہ تھا ان حالات میں انہوں نے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ۔ بلوچستان کو حقوق دینے کے لئے آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں نے اعلانات کئے زرداری صاحب نے تو بلوچستان کے عوام سے معافی بھی مانگی، مسلم لیگ (ن) نے سی پیک پر قوم کو دھوکا دیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی کیلئے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی اضلاع میں بزنس کی ترقی کیلئے اقدامات کیساتھ بلوچستان کے عوام کو نسٹ یونیورسٹی دی، پہلی بار ژوب سے کچلاک تک مختصر ترین روٹ پر کام ہو رہا ہے، چمن سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کراچی روڑ کا تو ٹینڈر بھی ہو چکا ہے، گوادر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پسماندہ اضلاع میں رابطہ سڑکیں، انٹرنیٹ کی جی 3 اور جی4 ٹیکنالوجی دی۔ پنجگور، کیچ، خضدار، گوادر وغیرہ میں جدید انفراسٹرکچر دیا ہے بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی فنڈز دیئے  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...