لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضور نبی کریم ؐ کے حقیقی وارث فَقر کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے نائب سرپرست تحریک دعوتِ فَقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب نے اپنے مرشِدِ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کھوڑ ، احمدال تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک اور اسلام آباد و راولپنڈی کا کامیاب دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد اسمِ اللہ ذات کا پیغام عام کرنا تھا۔ کثیر تعداد میں متلاشیان حق نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب کے دستِ اقدس پر بیعت کی ۔