بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا : زوار بہادر 

Feb 18, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے ۔ مودی سرکار نے اس وقت بھارتی مسلمانوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہاہے ۔بھارت ہمارا ازلی ابدلی دشمن تو تھا ہی اب وہاں کے مسلمانوں پر بدترین تشدد اور عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے مگر مسلم حکمران یہ سارا تماشہ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ نہیں ہوتاہماری مشکلات کم نہیں ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بے حد ضرور ت ہے ایسے میں علماء کو ایک بار پھر قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہو گا کیونکہ دشمن انہیں نقصان پہنچانے کی تاک میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المرکز الاسلامی میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںحافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی،ایم اے مہر ،مولانا محمد سلیم اعوان ، قاری خلیل مہروی ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں