محکمہ ترقی خواتین کیلئے ملٹی پرپز بلڈنگ ،ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے صوبائی محکمہ برائے ترقی خواتین کے لئے ملٹی پرپز بلڈنگ اور ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت اور خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان بلڈنگز کی تعمیر کے لئے900 ملین روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے ۔ ملٹی پرپس بلڈنگ اور ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کی تعمیر سے جہاں ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کیلئے آسانی اور بہتری ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن