لاہور ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ لاہور ٹیکنوپولِس کا منصوبہ پنجاب کی ڈیجیٹل ترقی میں سنگِ میل ثابت ہو گا اور صوبہ میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام پنجاب کے پہلے سپیشل ٹیکنالوجی زون "لاہور ٹیکنوپولِس" کی بہترین تعمیر و ترقی کیلئے ’’سٹیک ہولڈرز کانفرنس‘‘ سے خطاب کے موقع پر کیا۔کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے کی جبکہ اس میں چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت فضیل آصف جاہ، سی ای او پی بی آئی ٹی احمر ملک، لاہور ٹیکنالوجی پارک کے چیئرمین اکبر انصاری، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آصف بلال، سمیت ممکنہ صارفین، ماہرین، پالیسی سازوں اور حکومتی نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔