لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفرودہولڈنگ ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کردیا۔ ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پرعمل شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس 100فیصد بڑھا دیا۔ پنجاب میں ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر فوری ٹرانسفر پر ٹیکس بڑھا کر 50ہزار سے ایک لاکھ ، ایک ہزار سے 2ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس ایک لاکھ سے بڑھا کر 2لاکھ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح 2ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس 4لاکھ روپے کر دیا گیا۔ فوری ٹرانسفر پرکچھ عرصہ قبل ودہولڈنگ ٹیکس وصول لینا شروع کیا گیا تھا تاہم ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پر عمل شروع کردیا ہے۔