جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورپبلک سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل نہ صرف فی الفور حل ہوں بلکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کی فضا بھی مزید بہتر اور مضبوط ہو۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں سپروائزری افسران کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل ہے۔ محکمانہ ترقی درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور پولیس افسران کو ہر وقت عوام کی جان وما ل کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سر انجام دینے چاہئیے۔ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں اور تھانوں کی ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ راؤسردار علی خان نے کہا کہ پولیس دفاتر کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو جدید وسائل اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر طورپر آسانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کی استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن