لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی پرفیشنل باکسر عامر خان کل 19 فروری کو برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف رِنگ میں اتریں گے۔انہوں نے کہا میں دو سال بعد کسی مقابلے میں اْتر رہا ہوں، یہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، میں اپنی جیت کیلئے با اعتماد ہوں، فتح میری ہوگی، فینز میرے لیے دعا کریں۔ پاکستان میں فینز کی محبت پر بھی شکر گزار ہوں، میں فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا اور وہاں اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا اور انٹرنیشنل باکسرز بھی لے کر جاؤں گا۔ پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے کروائیں گے۔
2سال بعد کیریئر کی بڑی فائٹ‘مقابلہ کے بعدپاکستان جائونگا: عامر خان
Feb 18, 2022