لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 95 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ زبیر حمزہ 25 اور وکٹ کیپر کائل ویرین 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 23 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام تک تین وکٹ پر 116 رنز بنالئے ہیں۔ہنری نکلز 37 اور نائٹ واچ مین نیل وینگنر 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: میٹ ہنری کی تباہ کن بائولنگ ‘جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 95 رنز پر آئوٹ
Feb 18, 2022