لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابوشین نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، گھر میں انوکھی پچ بنالی۔سپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں۔آسٹریلوی بیٹر کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پچز سپن ہوتی ہیں سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آئوٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔اس پچ سے سپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔