سانحہ تلمبہ کے حقائق جاننے کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا جائے وقوعہ کا دورہ 

تلمبہ (نامہ نگار) سانحہ تلمبہ کے حقائق جاننے کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ،وفد کی قیادت  وائس چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان راجہ اشرف نے کی۔ ٹیم میں ممبر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان خانیوال چیپٹر رضا حسین جعفری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے علاوہ سماجی تنظیم کلاس کے آصف رضا، تنویر اور دیگر شامل تھے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر، ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب سے بھی ملاقات کی اس دوران ا دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹیم اپنی رپورٹ مرکزی آفس کو پیش کرے گی جوکہ ایچ آر سی پی کی ماہانہ و سالانہ رپورٹ کا حصہ بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن