ماتحت عدلیہ میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ،چیف جسٹس

چکوال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے عہدیداران کے وفد نے جمعرات کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ بار چکوال کے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ خصوصی طور پر ای لائبریری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے چکوال بار کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ماتحت عدلیہ میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں ، انہوںنے وکلاء پر زور دیا کہ وہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ناصرف عدالتوںکا احترام کریں بلکہ فوری انصاف کے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وفد کی قیادت ڈسٹرکٹ بار کے صدر احمد رضا ، سیکرٹری جنرل عتیق الرسول نے کی جبکہ اسموقع پر راجہ افتخار علی اور قاضی ابرار بھی انکے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں وفد نے سپریم کورٹ کے جج قاضی محمد امین سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن