سپورٹس مین سپرٹ عملی زندگی میں جیت اور ہارکا جذبہ پیدا کرتا  ہے: ڈاکٹر آصف علی

Feb 18, 2022

ملتان ( خصوصی رپورٹر)  ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس زون ای مقابلہ جات کا انعقاد سپورٹس گراؤ نڈ ملتان میں کیا گیا۔ جس میں پنجاب کی سات یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔پہلا ٹیبل ٹینس مقابلہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں سپئیرئیر یونیورسٹی فاتح قرار پائی۔ دوسرے میچ میں خواجہ فرید یونیورسٹی  رحیم یار خان نے این ایف سی یونیورسٹی ملتان کو ہرایا۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کو شکست دی۔ جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بائی سسٹم کے تحت بلا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر گئی۔سیمی فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خواجہ فرید الدین یونیورسٹی رحیم یار خان کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لئے جگہ بنائی۔جبکہ سپئیرئیر یونیورسٹی لاہور نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ یہ دونوں ٹیمیں زون ای سے اگلے مقابلہ جات کے لئے منتخب ہو گئی ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبا طالبات کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ سپورٹس مین سپرٹ عملی زندگی میں جیت اور ہارکا جذبہ پیدا کرتا  ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا وسیم، قیصر جاوید، نوید اشرف، محی الدین، خوشنود علی، عامر مسعود، ڈاکر محمد علیم، ذیشان موجود تھے جبکہ میچ ایمپائرز کے فرائض اعظم جازح، پارس اعظم، مناہل اعظم نے انجام دئیے۔

مزیدخبریں