راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ڈھوک خصالہ کلاں تحصیل راولپنڈی کے رہائشی وسکونتی خاورحسین راجہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے رنگ روڈکاسکنڈل آنے کے بعدرنگ روڈکو 2017کے نقشے کے مطابق بنانے کاحکم جاری کیاتھاجس کی زدمیں ہمارے مکان اورزمین بھی آرہے ہیں لیکن ہم نے عوام اورملک کے وسیع ترمفادمیں گورنمنٹ کے ساتھ ہرطرح کاتعاون کرنے کاوعدہ کررکھاجس پرآج بھی قائم ہیں۔ 2017کے نقشے کے مطابق رنگ روڈکی زدمیں آنے والے ہمارے مکانات کی مارکنگ ہوچکی ہے جس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سیاسی اثرورسوخ کی بنیادپر محکمہ مال ،کچھ سیاسی شخصیات اورسوسائٹی مالکان تاحال بازنہیں آئے اوریہ عناصر رنگ روڈکے نقشے کوایک بارپھرتبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ہمارامطالبہ ہے کہ اگر سیاسی بنیادوںپرکچھ لوگوں کے مکانات کوبچانے کی خاطر2017کے نقشے میں تبدیلی کی جارہی ہے تو ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ، ہمارے گھروں کوبھی بچایاجائے ۔مقامی آبادی کوروڈن انکلیوسوسائٹی کے مالکان سے بچایاجائے ۔مقامی عوام کونیس پاک کے افسران اورمحکمہ مال کے لوگ بلیک میل کرنے میں مصروف ہیںاور نجی سو سائٹی کیلئے اونے پونے داموں زمین خریدنے کیلئے دبائوڈال رہے ہیں،انکارکرنے والوں کی زمینیںاورمکان رنگ روڈکی زدمیں لانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ہماری وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس پاکستان ، آرمی چیف اوروزیراعلی پنجاب سمیت دیگرادروں سے اپیل ہے کہ انصاف کرتے ہوئے رنگ روڈکو2017والے نقشے پربنایاجائے ۔بصورت دیگرہم احتجاج کرنے پرمجبورہوں گے اوراپنے بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاس کے سامنے اجتماعی خودکشیاں کریںگے ۔
با اثر افرادرنگ روڈکے نقشے کوایک بارپھرتبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،خاورحسین
Feb 18, 2022