نوکوٹ واقعہ انسانیت کے چہرے پربدنما داغ ہے‘ جماعت اسلامی

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد افضال نے کہا ہے کہ نوکوٹ کا واقعہ انسانیت کے چہرے پر بد نما داغ ہے جماعت اسلامی اس پرسوز واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع حاجی نور الہی مغل،راشد آرائیں۔ڈاکٹر دانش انڑ،اصلاح الدین شیخ،شبیر احمد،عرفان الحق قریشی اور عبد الرشید بھی موجود تھے محمد افضال نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان اب بھی خوف کا شکار ہے اور انہیں دھمکیاں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کے ساتھ  شفاف میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کے لئے آزادانہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے کیونکہ واقعہ سے متعلق رپورٹ تیارکرکے دینے والے پولیس اور محکمہ صحت کے افسران علاقے کے منتخب نمائندوں کے زیر اثر ہونے کے باعث دبائو میں کام کررہے ہیں جس کا اقرار متاثرہ بچی کی ماں سے میڈیکل کرنے والی ڈاکٹر نے بھی کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکاری ادارے آزادانہ طور پر نہیں بلکہ دبائو میں کام کررہے ہیں،جب تک اس واقعہ کی شفاف عدالتی تحقیقات نہیں ہوجاتی حقائق سامنے آنا مشکل ہیں اس لیے ہم چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے واقع پر نوٹس لینے کے  فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان سے شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندان کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں اور پولیس و انتظامیہ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں لاقانونیت کے روک تھام کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...