کراچی (سٹی نیوز ) ممتاز دینی اسکالرپیر سید شرف الدین علی بخاری کا کہنا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا مرتبہ اسلام میں بہت منفرد ہے، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہہ وسلم نے خود کو علم کا شہر قرار دیا تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو اس کا دروازہ کہا۔ اس حدیث سے ہمیں ان کی ہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ دین اسلام میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہہ کا مرتبہ بہت اونچا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خانقاہ بخاریہ 89 کے تحت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رؤف صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید ظفر عباس، مظفر علی شجرا، عبدالحسیب، دمڈاکٹر سلیم حیدر، حاجی حنیف طیب، محمد سمیع، مظہر علوی، مروت اعجاز قادری اور ڈاکٹر وسیم الدین سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔ پیر سید شرف الدین علی بخاری نے مزید کہا کہ آج کے حکمرانوں کو حضرت علی رضی اللہ کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ جس طرح انہوں نے اسلام کیلئے نعرہ حق بلند کیا اور اپنے ذاتی مفاد کو ہمیشہ بالائے طاق رکھا۔ محفل میں منتظمین ڈاکٹر سید آکف الدین اور سید آفتاب عالم بھی موجود تھے۔
آج کے حکمراں اسوہ حضرت علیؓ کی پیروی کریں:شرف الدین بخاری
Feb 18, 2022