ملک معاشی طور پر آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہا ہے ،ثروت اعجازقادری 

کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملک معاشی طور پر آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہا ہے ،حکمرانوں کی ناقص اور منفی پالیسیوں نے غربت اور مہنگائی میں بڑا اضافہ کیا ہے ،حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام دشمن پالیسیوں کو مسلط کررہے ہیں ،ملک کے معاشی فیصلے حکومت نہیں آئی ایم ایف کرتی ہے ،حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ دیا ہیعوام کی خدمت کے دعوئے دکھاوا تھے ،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،حکومت پیٹرول میں 12روپے اضافے کے فیصلے کو فوری واپس لے ،مظلوم غریب عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،حکومت کی معاشی ترجیعات نہیں بدلی تو خدانخواستہ معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر چلے جائینگے،حکمران معیشت کو مستحکم اور غریب کو ریلیف نہیں دے سکتے نہیں تو پھر اخلاقی طور پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے ،ملک کے مظلوم غریب عوام بھوک سے مررہے ہیں غربت کی وجہ سے خود کشیوں میں اضافہ ہورہا ہے حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجا زقادری نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کو ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ،ملک کے عوام معاشی استحکام چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن