میٹھے مشروبات د ل سمیت دیگر مہلک امراض  کا سبب بنتے ہیں،مسعود الرحمن کیانی 

Feb 18, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستا ن نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام سول سوسائٹی الائنس کااجلاس وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرسینٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا،شرکاء نے دل سمیت دیگر مہلک امراض کی ایک بڑی وجہ میٹھے مشروبات کوقراردیا،اجلاس میںمیٹھے مشروبات کی کھپت کوکم کرنے کیلئے ٹیکس میں اضافہ کی تجاویز پیش کی گئیں،تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،اورصحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے صدارت صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے کی ، جنرل سیکریٹری ڈائریکٹرآپریشن پناہ ثناء اللہ گھمن،ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرراولپنڈی محمدراناشاہد،اسسٹنٹ ڈائریکٹروویمن ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرسینٹر راولپنڈی یمنامیر،کوآڈی نیٹر وویمن ونگ پناہ روحی ہاشمی،سول سوسائٹی کے ممبران،اساتذہ ،طالبات نے شرکت کی۔صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہاکہ ہماری غذاکا45فیصد حصہ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہونا چاہیے،موٹاپا،زیابیطس اور بلیڈ پریشر کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،طلبہ ہماراروشن مستقبل ہیں،انھیں چاہیے کہ وہ اپنے ساتھی طلبہ ،دوستوں اورگھروں میں میٹھے مشروبات کے نقصانات سے سب کو آگاہ کریں،،جنرل سیکریٹری پناہ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ میٹھے مشروبات پرٹیکس میں اضافہ کریں تاکہ بیماریوں کی روک تھام ہوسکے،اوراربوں روپے ریونیوبھی جمع ہوسکے۔

مزیدخبریں