ڈی سی الیون، پی ایچ اے الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا

Feb 18, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے کے زیر اہتمام موسم بہار 2022 کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب اور ڈی سی الیون اورپی ایچ اے الیون کے درمیان دوستانہ نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا، میچ کے دوران ڈی سی الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پندرہ اوورز کے دوران پالیمینٹیرین الیون کو 150 رنز کا ہدف دیا، ڈی سی الیون کی جانب سے شانداربائولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اس کے باوجود چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے اٹھارہ گیندوں پر چالیس رنز بنائے وہ بھی ان کی ٹیم کو کامیاب نہ کروا سکے، ٹیم نے پندرہ اوورز کے اختتام پر 109 رنز بنائے،تقریب کے موقع پر ایم این اے واثق قیوم، ایم پی اے ملک تیور خان، ایم پی اے فرحا آغا، وائس چیئرمین واسا و آر ڈی اے ہارون ہاشمی موجود تھے۔ واثق قیوم کی جانب سے باولنگ اور بلے بازی کا بھی شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا،ڈی سی الیو ن کے عثمان شرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، رنز اپ کی ٹرافی ڈی جی پی ایچ اے ظہیر انور جپھہ کو دی گئی، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک تیمور خان نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے ، عوام اور سرکاری ملازمین میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے ،ایم پی اے فرحا آغا نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری مہم اور نمائشی میچ کا انعقاد بہترین اقدام ہے ، پی ایچ اے نے راولپنڈی میں شجرکاری کر کے راولپنڈی کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے، چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی راول پارک میں خواتین کی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں