ملتان ( خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ بیرونی مریضاں اور لیبر روم ایمرجنسی کا دورہ کیا اور طبی عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور زچہ بچہ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وہ لیبر روم میں قائم کردہ بلڈ بینک بھی گئے اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر خالد اعوا ن نے ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو آؤٹ ڈور میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیابعد ازاں انہوںنے پبلک ہیلتھ سکول اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا بھی دورہ کیا عملے کوجلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔