کراچی (نیوز رپورٹر) سیاسی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نے پیشگوئی کی ہے کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے فروری اور مارچ میں وزیراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔ منظوروسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے سلیکٹڈحکومت نے مہنگائی کر کے نااہلی کا ثبوت دیا ہے عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اب تحریک چل پڑی ہے جو مہنگائی کم ہونے تک جاری رہیگی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ جامعات میں ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت نے ہراساں کرنے کے واقعات کانوٹس لیاہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔
منظور وسان
’’عمران کے مارچ میں وزیراعظم رہنے کے امکانات کم‘‘منظور وسان کی پیشگوئی
Feb 18, 2022