ملک آمریت کی طرف جارہا لانگ مارچ جمہوریت محفوظ بنانے کیلئے ہے بلاول

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت معاشی بحران ہے، جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے، انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، لیگل کمیونٹی کی آزاد عدلیہ، آئین کی حکمرانی اور قانون پر عمل داری کے لیے جدوجہد قابل ستائش ہے جو جاری رہے گی۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار میں وکلاء سمیت پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔  پیپلز لائرز فورم لاہور کے سابق صدر میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ نے بلاول بھٹو کو جناح کیپ پہنائی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ  لاہور ہائی کورٹ بار میں اپنے نانا، والدہ کی طرح خطاب کا موقع ملا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین، معیشت اور ملک کو بچانے کے لیے 27فروری کو لانگ مارچ کر رہے ہیں، جمہوری لوگ ہیں پی ٹی وی پر اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں میں سے نہیں، پاکستان کو شفاف احتساب کے نظام کی ضرورت ہے، شاید ہم تاریخ کی بد ترین پارلیمنٹ کے رکن بنے ہیں، 2008 میں پاکستان آہستہ آہستہ جمہوری ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا، عمران خان کے دور میں ہم آمرانہ دور کی طرف جا رہے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت نہیں، پارلیمنٹ پر حملے ہو رہے ہیں، معاشی بحران ہے۔ اللہ نے چاہا تو ہم پاکستان کو بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آزاد عدلیہ اور قانون کے بغیر جمہوریت پنپ نہیں سکتی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کی تشریح کی بات کرنی چاہیے، ہم پاکستان کی عدلیہ اور لیگل سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں، آزاد عدلیہ وہ نہیں ہوتی جو مشرف اور ضیاء الحق کی آمریت کو تسلیم کرے، ہم ایک پارٹی یا ایک خاندان کیلئے نہیں لڑ رہے، بلکہ پورے سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ججوں اور عدلیہ کیلئے بڑا احترام ہے مگر عدلیہ نے اپنا کام نہیں کیا، عدلیہ کا یہ کام نہیں کہ چینی کی قیمت اور سموسے کی قیمت پر کام کرے ۔ چیف جسٹس کو آئین کی تشریح کرنی چاہیے۔ ہمارا مارچ جمہوریت کو محفوظ بنانے کے لیے ہے، ہم پارلیمنٹ کے ارکان کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے مارچ میں شریک ہوں، پاکستان کی عدلیہ اورجمہوریت وکلاء برادری کے ہاتھ میں ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کی حکومت کو چیلنج کریں اور ہم وکلاء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح وہ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کریں  تاکہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی حفاظت کی جا سکے۔

بلاول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...