لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 10رنز سے شکست دیدی ۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 206رنز بنائے ۔ محمد حارث نے32گیندوں پر 70رنز کی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے نصف سنچری 17گیندوں پر بنائی ۔ وہ سترہ گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ۔ حضرت اللہ زازئی تیرہ ‘یاسر خان 35‘شعیب ملک38‘شرفین ردر فورڈ سولہ ‘لیام لیونگ سٹون نو ‘بین کٹنگ صفر ‘وہاب ریاض صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ حسین طلعت آٹھ اور عثمان قادر چھ رنزپر ناٹ آئوٹ رہے۔ فہیم اشرف نے تین ‘وقاص مقصود نے دو ‘مرچنٹ ڈی لانگی ‘لیام ڈاسن اور ظہیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 7وکٹوں پر 196رنز بناسکی ۔ رحمت اللہ گرباز 46‘مبصر خان اکیس ‘دانش عزیز صفر ‘اعظم خان 85‘لیام ڈاسن چار ‘آصف علی گیارہ ‘فہیم اشرف نو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ مرچنٹ ڈی لانگی سات اور محمد موسیٰ چھ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ سلمان ارشاد نے تین ‘وہاب ریاض نے دو‘حسین طلعت اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد حارث کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز آٹھ میچز میں چودہ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ لاہور قلندرز سات میچز میں دس پوائنٹس کیساتھ دوسرے ‘پشاور زلمی نو میچز میں دس پوائنٹس کیساتھ تیسرے ‘اسلام آباد یونائٹیڈآٹھ میچز میں آٹھ پوائنٹس کیساتھ چوتھے ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچز میںچھ پوائنٹس کیساتھ پانچویں اور کراچی کنگز میں آٹھ میچز میںبغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے ۔
پی ایس ایل میچ