لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ خیبر پی کے کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی۔ انتخاب خان چمکنی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز رانجھا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ اس وقت سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے‘ جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا اور انشاء اللہ اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پرویز الٰہی