تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے جاری مزید 23نوجوان گرفتار

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی ،وسطی ، شمالی کشمیر اور سری نگر کے کئی مقامات سے24 گھنٹوں کے دوران  23 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق  عسکریت پسند تنظیم 'جیشِ محمد سے ہے ۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور مقبوضہ کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جنوبی اور وسطی کشمیر کے دس مختلف مقامات پر چھاپے ماررے۔کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے سری نگر  میں چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتارنوجوانوں کی شناخت میدان پورہ سرینگر کے بشارت احمد پامپوری ، دریش کدل سرینگرکے عادل شفیع بٹ، باغ سندر پائین کاکسرائے کرن نگر سرینگر کے مزمل فیاض صوفی اور باغ سندر پائین میدان پورہ سرینگر کے عادل مشتاق میرکے طورپر ہوئی ہے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تنا وکے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی فوج کی 60 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک فوجی اہلکار  بسواجیت گوگئی  نے نگروٹہ  میں جمعرات کو  خود کو گولی مار کر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کو غیرمناسب اور غیر معقول قراردیتے ہوئے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے جس کی تیار میں ذہن کاکوئی استعمال نہیں کیا گیا ۔  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں، سچ لوگوں کے سامنے والے والے صحافی بھی قید ہیں جبکہ عام کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...