اسلا م آبا د (فر حا ن علی) افغانستان میں تعینا ت پا کستان کے سفیر منصور خا ن نے کہا ہے کہ اثاثے افغانستان اور افغان عوام کے ہیں امر یکہ ان کو ریلز کر ے تاکہ افغانستا ن اپنی مر ضی کے مطا بق افغان عوام کی فلا ح و بہبو د کیلئے استعمال کر سکے جبکہ بین الاقوامی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ افغانستا ن بحران کی طر ف نہ جائے بلکہ بہتر ین حل یہی ہے کہ افغانستان کیساتھ مذاکرات کو بڑ ھا یا جائے۔ افغانستان میں تعینا ت پا کستان کے سفیر منصور خا ن نے نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ 15اگست 2021کے بعدپا کستان بہت شروع سے اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے تو پا کستان کا مؤ قف یہ تھا کہ یہ افغانستان اور افغان عوام کے اثاثے ہیں امر یکہ اس کو ریلز کر ے لیکن ابھی جو با ئیڈن حکو مت نے فیصلہ لیا ہے کہ ان اثاثوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیں گے ایک حصہ نا ئن الیون میں متاثر ہ خا ندانو ں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ دوسرا حصہ اپنے طور پر انسانی ہمدردی کی بنیا د پر بھیجیں گے پا کستان کی وزارت خا رجہ نے ایک بیا ن جا ری کیا تھا کہ یہ اثاثے افغانستان کے ہیں اور افغانستان کی مر ضی کے مطا بق ان کی ریکوائر منٹس کے مطا بق خرچ ہونے چاہیں۔ایک سوال کے جو اب میں سفیر منصور خا ن نے کہا کہ طا لبا ن کو افغانستان کا کنٹرول سنبھا لے 6ما ہ ہو گئے ہیں جہا ں انہو ں نے اپنے رولز کو مضبو ط کر نے میں کا م کر رہے ہیں وہیں انسانی بحران پیدا ہو ا ہے کیو نکہ اثاثے منجمد ہو گئے تھے بینکنگ چینل منجمد ہو گیا تھااور اکا نو می کمزور ہو گئی تھی جس سے شد ید انسانی بحران نے جنم لیا ہے ۔
منصور خا ن
منجمد اثاثے افغان عوام کے ہیں عالمی برادری بحران کو طول نہ دے منصور خان
Feb 18, 2022