خاتون اول قابل احترام پی ٹی آئی والوں نے اپارٹمنٹ کے سامنے آکر مجھے گالیاں دیں مریم نواز

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے لہذا عدم اعتماد کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج  نے نیب پراسیکیوٹر سے میرے خلاف بار بار ثبوت مانگے، لیکن نیب نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت مانگی، یہ لوگ میرے خلاف ایک ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکے، عدالت کی جانب سے نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دینا چاہئے، انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکار ہے۔ یہ دنیا کے واحد وزیراعظم ہیں جو عوام کے خرچے پر بنی گالا میں عیاشی کرتے ہیں، آپ کو عوام کا دکھ کیسے پتا ہو کیونکہ آپ کے گھر کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے، ایک ہی جھٹکے میں آپ نے 12 روپے پٹرول بڑھا دیا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے، آپ کے لیے شرم کی بات ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ صحافیوں کے معاملات میں پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے، عمران خان کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے پرویز مشرف کا دور یاد آتا ہے، مجھے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، اگر غلط کام کئے ہیں تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں۔ آپ نے جو معیار اپنی اہلیہ کے لیے سیٹ کیا ہے وہی دوسروں کی بیٹیوں اور ماؤں کے لیے بھی رکھیں، خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگر معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ میری ماں جب بستر مرگ پر تھیں تو پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ ٹھیک ہیں، ہسپتال میں کھانا کھا رہی ہیں، ہسپتال سے لوٹتے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑے ہوکر مجھے گالیاں دیتے تھے، ہمارے گھر پر حملہ کیا گیا، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا کیا میں کسی کی بیٹی نہیں۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ہمارے جوان شہید ہوگئے اور عمران خان چین میں اولمپکس  دیکھنے گئے ہوئے تھے، ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، وہ ریاستی نواب یا بادشاہ نہیں، ان کا بھی احتساب ہوگا، انہیں عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ تحریک انصاف میں ایم این ایز اور ایم پی ایز  فارورڈ بلاک بنا کر بیٹھے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی، تمام اتحادیوں سے کہوں گی عوام کی آواز پر لبیک کہیں۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی۔ مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کسی غیرملکی مہمان (Dignitary)کو اس طرح سے بٹھانا بدتہذیبی اور تکبر ہے۔
مریم نواز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...