لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کل جمعہ 18فروری کو ملک بھر یوم حجاب کے طور پر منایا جائے گا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے انڈیا میں مسلم خواتین کے ساتھ مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا جائے گا جبکہ چاروں صوبوں اور بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالیں جائیں گے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا مسکان نے حجاب کی لاج رکھی ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علماء خطباء جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی مظالم اور درندگی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کریں گے۔
یوم حجاب